24 ستمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے ایک اعلی عھدیدار نے کہا ہے کہ ایران صاعقہ رینج کے نئی نسل کے طیارے بنارہا ہے۔

ابنا: جنرل عزیز نصیرزادہ نے کہا کہ صاعقہ کلاس کی نئي نسل کا پہلا طیارہ رواں برس کے آخر تک ایرانی فضائیہ میں شامل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ طیارہ نئے نام سے بنایا جا رہا ہے اور بہت ہی جلد فضائیہ میں شامل کردیا جائے گا۔  جنرل عزیز نصیرزادہ نے کہا کہ یہ طیارہ پہلے کے طیاروں سے زیادہ ترقی یافتہ ہے اور اسے ہمارے جوان ماہرین نے ماڈرن بنایا ہے۔ انہوں نے کہا اس طیارے پر لگنے والے گائڈ ڈ بموں، ہتھیاروں اور الکٹرانیک ساز وسامان کی جدید کاری کی گئي ہے ۔ جنرل نصیر زادہ نے کہا کہ فضائیہ ہرلمحہ دشمن کا مقابلہ کرنےکے لئے آمادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی افواج سے علاقے میں امن قائم نہيں ہوسکتا اور اگر علاقے کے ممالک باہم تعاون کریں تو وہ خود علاقے میں امن قائم کرسکتے ہیں۔

.....

/169